عمران خان کی نااہلی: لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس سے لارجر بینچ بنانے کی درخواست کر دی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے خلاف لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے محمد آفاق کی درخواست پر سماعت کی کیس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، عمران خان اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے کہا کہ درخواست میں اٹھائے گئے اہم اور قانونی نکات کی تشریح کے لیے لارجر بنچ تشکیل دیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے جمعہ کو ایک درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل عدیل اشرف نے جواب داخل کرنے کے لیے 15 دن کی مہلت مانگی جس پر عدالت نے ای سی پی کے وکیل کو مہلت دے دی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com