جان کا خطرہ ہے ،قتل کیا جاسکتا،میرے خلاف سازش کی تحقیقات کی جائیں ،عمران خان کا چیف جسٹس کو خط

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )جان کا خطرہ ہے ،قتل کیا جاسکتا،میرے خلاف سازش کی تحقیقات کی جائیں ،عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کو خط لکھا ہے جس میں انہیں قتل کرنے کی مبینہ سازش اور بربریت کے واقعات کی جامع تحقیقات کی درخواست کی ہے۔

عمران خان نے خط میں لکھا کہ 90 سے زائد کیسز کی وجہ سے مسلسل درخواست کر رہا ہوں کہ میرے کیسز کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیروی کی جائے، حکومت میری سکیورٹی کے حوالے سے مکمل طور پر غیر سنجیدہ اور سیکیورٹی فراہم کرنے سے گریزاں ہے۔

عمران خان نے لکھا کہ میں وزیرآباد میں قاتلانہ حملے کا شکار ہوا ہوں، قاتلانہ حملے کے بعد عدالت میں پیشی کے دوران میری جان کو مسلسل خطرہ ہے
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے کورٹ کمپلیکس میں حاضری کے موقع پر کنٹینرز لگا کر تمام راستوں کو بند کر دیا گیا، پیشی کو آسان بنانے کے بجائے ’عدم پیشی‘ کے حالات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ مشتعل، پولیس اور رینجرز نے کارکنوں اور رہنماؤں پر اندھا دھند آنسو گیس، لاٹھی چارج کیا۔
خط میں عمران خان نے الزام لگایا کہ کورٹ کمپلیکس کی چھت پر تعینات پولیس اہلکاروں نے نہتے والے لوگوں پر پتھراؤ کیا

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ ، 25 افراد گرفتار

انہوں نے لکھا کہ ہمارے وکلاء کو مارا پیٹا گیا اور باہر نکال دیا گیا لیکن 20 کے قریب نامعلوم افراد کمپلیکس میں موجود رہے جنہوں نے وردی نہیں پہنی ہوئی اور کوئی شناخت ظاہر نہیں کی وہ یقیناً مجھے مارنا چاہتے تھے
اللہ نے میری حفاظت کی، اسلام آباد جاتے ہوئے پولیس نے ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میری رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، میری اہلیہ چند گھریلو ملازمین کے ساتھ گھر میں اکیلی تھیں جب پولیس نے حملہ کیا۔

 جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی، عمران خان اور دیگر رہنمائوں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج 

سابق وزیراعظم نے لکھا کہ میری اہلیہ مکمل طور پر گھر کی چاردیواری میں قید ہیں اور ایک غیر سیاسی خاتون، رہائش گاہ کا دروازہ توڑنا اور گھر پر اس طرح دھاوا بولنا چادر اور دیواروں کے تقدس کی خلاف ورزی ہے ان واقعات کی جامع تحقیقات ہونی چاہیے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا