وکلاء عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیےتحریک چلائیں، عمران خان کا پیغام

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عمران خان کے اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ آئین کا تحفظ عدلیہ اور قانونی برادری کی قانونی ذمہ داری ہے

اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اس لیے وکلاء برادری کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک تحریک شروع کریں اور اس کی قیادت کریں،عوام کو ووٹ دینے، اپنے لیڈروں کو منتخب کرنے اور اپنی مرضی کا انتخاب کرنے کی اجازت دی جائے

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ بات ثانوی ہے کہ شہری کس لیڈر کو منتخب کرتے ہیں لیکن عوام کو ان کا بنیادی اور لازمی حق دیا جانا چاہیے جو آئین میں درج ہے کہ وہ اپنے نمائندے منتخب کریں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک دوراہے پر کھڑا ہے، ایک نازک موڑ پر جہاں ہم اپنے نظام انصاف کی مسلسل تباہی  کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

عمران خان نے خبردار کیا کہ اگر شہری انصاف کے لیے نہیں لڑیں گے، اگر وہ ججوں کے پیچھے نہیں کھڑے ہوں گے، اگر وہ طاقت کے ذریعے حکمرانی کے خلاف نہیں کھڑے ہوں گے توہم اس ملک میں آئینی بالادستی قائم نہیں کر سکیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com