102
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عمران خان کے ساتھ ناروا سلوک پاک امریکا تعلقات میں رکاوٹیں اور تناؤ کا باعث بن رہا ہے،۔
سول کیسز فوجی عدالتوں میں نہ چلائے جائیں ،امریکہ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان میں لوگوں کو پرامن احتجاج کا حق ملنا چاہیے ،امریکہ
جان بولٹن نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ سلوک پاکستان امریکہ تعلقات میں رکاوٹیں اور کشیدگی کا باعث بن رہا ہے، شہریوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں نہیں چلائے جانے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تشدد اور عدم استحکام کا جاری رہنا کسی کے مفاد میں نہیں۔دوسری جانبکینیڈا کے 16 ارکان پارلیمنٹ نے بھی پاکستان کی صورتحال پر وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو خط لکھا ہے۔خط میں پاکستان میں پرامن احتجاج کی اجازت دینے پر زور دینے کے ساتھ پاکستان میں تشدد کے تمام واقعات کی مذمت کی گئی ہے۔