اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔
وارنٹ گرفتاری ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف ریلی کے دوران ریمارکس سے متعلق کیس میں جاری کیے گئے ہیں۔ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری 20 اگست 2022 کو مارگلہ تھانے میں درج مقدمے میں جاری کیے گئے تھے۔ مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 504/506 اور 188/189 درج کی گئی ہے۔
گزشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت کی ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکیاں دینے پر اسلام آباد کے صدر مجسٹریٹ علی جاوید کی شکایت پر معزول وزیراعظم کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کے سربراہ اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت پہنچے تاہم جج کی عدم موجودگی کے باعث جلد ہی احاطے سے چلے گئے۔ تاہم عمران نے عدالت میں موجود ریڈر سے کہا کہ وہ جسٹس زیبا چوہدری کو بتائیں کہ وہ ان سے معافی مانگنے آئے ہیں۔