عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 16 مارچ تک معطل

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 16 مارچ تک معطل کرد ئیے

گزشتہ روز اسلام آباد کے سول جج نے خاتون جج کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سول جج کی جانب سے جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو سیشن جج کی عدالت میں چیلنج کیا تاہم سیشن جج طاہر محمود کے چھٹی پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج سکندر خان کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔

ڈیوٹی جج سکندر خان نے ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کو درخواست پر مارک کر دیا۔

خاتون جج کو دھمکی کا کیس، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی، جس میں عمران خان کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر لگائی گئی دفعات قابل ضمانت ہیں۔ وکیل نے کہا کہ اس سے قبل خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس میں قابل ضمانت وارنٹ جاری نہیں کیے گئے۔
اس پر جج نے کہا کہ عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوئے لیکن عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ، 2014 میں عدالت پر حملہ ہوا، کیا اس کے بعد عدالت شفٹ ہوئی؟ عمران خان کی حکومت تھی لیکن پھر بھی عدالت منتقل نہیں ہوئی۔ آپ نے اپنے دور حکومت میں عدالت شفٹ نہیں کی۔ بہت سی باتیں ہیں، تحریک انصاف کی کوئی قانونی اصلاحات بتائیں؟ عمران خان عدالت میں آچکے ہیں، وہ دوبارہ آسکتے ہیں، عمران خان نے کیس کی نقول فراہم کرنی تھیں تو عدالت نے انہیں طلب کرلیا۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ 21 مارچ کی تاریخ دیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں ویڈیو لنک کی درخواست ہے، اس پر جج نے کہا کہ آپ بھی جانتے ہیں ویڈیو لنک پر کیا ہونا ہے، پھر دو ماہ کا وقت دوں گا۔ . .

بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی کے وکلا کو سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق دستاویزات جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

عدالت نے پولیس کو عمران خان کی گرفتاری سے 16 مارچ تک روکتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردی۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com