107
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے خلاف عمران خان کی دائر درخواستوں کو سماعت کیلئے مقررکردیاہے.
عمران خان کی درخواست پر جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی بڑ ا بنچ 12 جنوری سے سماعت کریگا.
بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد حسن شامل ہوں گے.
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں اپنے وکلاء کی ثالثی کے ذریعے چیلنج کیا ہے.