اردو ورلڈ (ویب نیوز) سندھ کی اہم سیاسی شخصیات نے ممکنہ لانگ مارچ سے قبل تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا
پاکستان تحریک انصاف کو اپنے لانگ مارچ سے پہلے ہی سندھ سے بڑی کامیابی ملنا شروع ہوگئی ہے اور تحریک انصاف کی مقبولت
کا جادو سر چڑ ھ بولنے لگا
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی آئی) کے چیئرمین اور سابق عمران خان سے سندھ کی سیاسی جماعتوں نے ملاقات کی، اے مخدوم عمار، مخدوم حسنین اور شعیب خان عمران خان سے ملے
ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر، شبلی فراز، فواد حسین اور سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔
ملاقات میں تمام سیاسی رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما مخدوم فضل رکن قومی اسمبلی نے این اے 223 میں الیکشن میں حصہ لیا اور 50 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے اس حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم جمیل الزماں نے کامیابی حاصل کی۔