اردوورلڈ کینیڈا( ویب ن یوز)چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی کی تحریک میں ارکان اور عہدیداروں کی عدم شرکت پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور غیر حاضر رہنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ .
ذرائع کے مطابق غیر حاضر ارکان اور عہدیداروں کو شو کاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں غیر حاضر رہنماؤں سے وضاحت طلب کی جائے گی جبکہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں شو کاز نوٹس جاری کرنے کے معاملے پر بھی بات کی گئی۔
کچھ اراکین اور عہدیداروں نے اس فیصلے کی مخالفت کی اور کہا کہ موجودہ حالات میں اس طرح کے اقدامات سے پارٹی میں مزید افراتفری پھیل سکتی ہےتاہم ذرائع کے مطابق چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ اس فیصلے پر اٹل ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پارٹی ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جو بھی عہدہ ہے، ہم ان کے بانی پی ٹی آئی کے مقروض ہیں، اگر مقدمات اور جیل کا خوف ہو تو عہدوں کو چھوڑ دیا جائے۔
. جب بانی اور بشریٰ بی بی جیل میں ہیں تو ہمیں کس سے ڈرنا ہے؟ سیاسی کمیٹی کے بعض ارکان نے عالیہ حمزہ کے فیصلے پر کڑی تنقید کی لیکن پارٹی قیادت کی جانب سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔.
ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس سلسلے میں مزید ممبران کو نوٹس جاری کیے جا سکتے ہیں اور پارٹی کے سخت نظم و ضبط کا امکان ہے۔
68