عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی
ملزم نوید بشیر کی جانب سے وکیل میاں داد نے دلائل دیئے، عدالت نے عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا، ایف آئی آر میں تمام زخمیوں کے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کیا گیا۔

 

سماعت کے دوران میاں داد ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کا پولی گراف ٹیسٹ ہوسکتا ہے تو تمام زخمی گواہوں کا کیوں نہیں؟ ملزمان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان، سینیٹر اعجاز چوہدری اور دیگر زخمیوں کے موبائل فون اہم شواہد ہوسکتے ہیں، عمران خان اور دیگر زخمیوں کے موبائل فون فوری قبضے میں لیے جائیں۔

ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری نے جس موبائل فون سے ٹویٹ کی وہ بھی تحویل میں لیا جائے۔
جے آئی ٹی اس کیس میں اصل شواہد اکٹھے نہیں کر رہی، جے آئی ٹی اس کیس کی تفتیش میں ملزم نوید کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے، میاں داد ایڈووکیٹ نے کہا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی میڈیکل رپورٹس کی پیروی کرنا ضروری ہے۔

ملزم عمران خان سمیت تمام زخمیوں کی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کی درخواست پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ تمام 6 درخواستوں کا جواب 19 جنوری تک جمع کرایا جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca