وکیل صفائی جان محمد نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت میں پروڈکشن کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ان مقدمات میں ضمانت پر ہیں، جیل ٹرائل نہیں ہوسکتا، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ انہیں جیل سے عدالت لانے کے انتظامات کرے۔ دیکھا جائے تو ملزمان کو عدالت میں پیش کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو ٹرائل کے لیے جیل سے عدالت لانا پڑے گا
وکیل صفائی جان محمد نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ضمانت پر ہیں، انہیں جیل میں کیسے رکھا جا سکتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی ہر تاریخ پر پیش ہوتے رہے ہیں، وہ ٹرائل کورٹ میں بھی پیش ہوتے رہے ہیں۔
پراسیکیوٹر راجہ نوید نے عدالت میں کہا کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے حوالے سے موجودہ صورتحال کو دیکھنا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے
پراسیکیوٹر راجہ نوید نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے پی ٹی آئی چیئرمین کو عدالت میں پیش کرنے کی رپورٹ بھی طلب کی۔
اس موقع پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت بلایا جائے تو سیکیورٹی صورتحال پیدا نہیں ہوگی۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی سے متعلق اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سپرنٹنڈنٹ جیل وزارت داخلہ کی مشاورت سے رپورٹ پیش کریں۔
اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے 24 اکتوبر تک رپورٹ طلب کر لی۔
111