عمران خان کی بہن علیمہ خان بڑی مشکل میں پھنس گئیں

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف کی بہن علیمہ خان کے خلاف غیر حاضری پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔

یہ وارنٹ 26 نومبر کے احتجاج کے دوران درج مقدمے کی سماعت کے دوران جاری کیے گئے، جس میں علیمہ خان اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے کہا کہ علیمہ خان کی غیر حاضری کا کوئی جواز موجود نہیں اور نہ ہی انہیں کسی قسم کا استثنیٰ حاصل ہے۔ دورانِ سماعت این سی سی آئی کے سلمان نیاز کو گواہان کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی۔ پراسیکیوٹر کی جانب سے این سی سی آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو بھی گواہان کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست عدالت نے منظور کی۔

اے ٹی سی نے علیمہ خان کے خلاف مقدمے کی مزید سماعت کو کل تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔ عدالت کے اس اقدام سے علیمہ خان پر قانونی دباؤ بڑھ گیا ہے اور آئندہ سماعت میں ان کے غیر حاضری کی صورتحال اہمیت اختیار کر جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں