اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیف جسٹس نے ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری، شیریں مزاری کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ .
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ادارے مخالف تقاریر سے متعلق درخواست کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل دو رکنی بنچ 8 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔
اس حوالے سے سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست گزار قوسین فیصل کو نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔