اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزیراعظم عمران خان تیسری عید اڈیالہ جیل میں گزار رہے ہیں۔
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر عمران خان کو نماز عید کی ادائیگی کے لیے سیل سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
اڈیالہ جیل کی مرکزی مسجد میں نماز عید ادا کی گئی جس میں قیدیوں، زیر حراست افراد اور جیل حکام نے شرکت کی۔ تاہم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی دونوں اپنے اپنے سیلوں تک محدود رہے اور جماعت میں شامل نہیں ہوئے۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان نے ابھی تک عید کے لیے نئے کپڑے نہیں بدلے اور اس موقع کو اپنے جیل کے معمول کے لباس میں منا رہے ہیں۔
جیل حکام نے اس بات کو یقینی بنایا کہ سیکورٹی اور انتظامی اقدامات دن بھر برقرار رہیں تاکہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال کو روکا سکے۔