17
اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے لیے سخت ایس او پیز جاری کردیں۔ یہ ضابطے عدالتِ عالیہ کے حکم کے پیرا 11 اور 12 کے مطابق تیار کیے گئے ہیں اور انہیں عدالت کے اندر اور باہر نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
عدالتی حکم کے مطابق ویڈیو لنک کارروائی کی ریکارڈنگ صرف عدالت کے عملے کو کرنے کی اجازت ہوگی، کسی اور شخص کو ریکارڈنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عدالت کے اندر موبائل فون اور کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ ڈیوائس لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص غیر قانونی طور پر ریکارڈنگ کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف فوجداری قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی کو ویڈیو لنک کارروائی کا ٹرانسکرپٹ فراہم نہیں کیا جائے گا۔