عمران نیازی نے اپنی سیاسی تحریک کو حق اور باطل کے درمیان جنگ قرار دیا،شہباز شریف

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ریاست، اس کی علامتوں اور حساس تنصیبات پر حملے ہوئے جس کی جڑیں عمران نیازی کی تقاریر کے مندرجات میں پوشیدہ ہیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے اپنی سیاسی تحریک کو حق اور باطل کے درمیان جنگ قرار دیا، عمران نیازی نے اپنے موقف کی حمایت کے لیے مذہبی تصویر کشی کی، مسلسل مسلح افواج، آرمی چیف کو بدنام کیا گیا۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ بہت چالاکی سے حقیقی آزادی کے نعرے لگا کر ایک گروپ تیار کیا گیا، گروپ کو تیار کرنے کا مقصد انہیں تشدد پر اکسانا تھا، 9 مئی کو مشاہدہ سامنے آیا، ان کی تقریریں سنیں آپ کو اپنے جوابات مل جائیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔