اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ کے سہولت کار کو بڑے احترام سے خدا حافظ کہا یہ جیالوں کی کامیابی اور جمہوریت کا انتقام ہے
پہلی بار عدم اعتماد کے ذریعے فوج، عدالت نے نہیں، پارلیمنٹ نے وزیراعظم کو گھر بھیجا، وہ پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں فراڈ سے نہیں ہٹایا گیا آپ کو وائٹ ہائوس نہیں بلاول ہائوس کی ساز ش نے نکالا
گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ بند کمروں کی سازش نہیں ہے۔ سمجھداری سے مشرف کو اس طرح ہٹایا جیسے دودھ میں سے مکھی نکال دی جاتی ہے، غیر جمہوری لوگوں خدا حافظ کہا ہمیں اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہے، ہمیں مستقبل میں ملک کو سنبھالنا ہے اور مسائل کو حل کرنا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کے دور میں پاکستان اکیلا تھا اور آج ہم آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ترجمانی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج نوجوان وزیر خارجہ ہے جو بھارت کو بے نقاب کر رہا ہے، آنے والا وقت نوجوانوں کا ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ ہمارے صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہا تھا، وہ بلوچستان، سندھ کے جزیروں پر بھی قبضہ کرنا چاہتے تھے، مہنگائی کا سونامی عروج پر تھا، جب وہ ملک لوٹ رہا تھا تو ہم نے سلیکٹ کو نعرہ لگا کر اسے للکارا
ہم نے سلیکٹیڈ کو جمہوری طریقے سے ہٹایا، ہم نے جمہوری طریقے سے پرامن مارچ کیا، آصف زرداری کی وجہ سے آئین بحال ہوا، آئین کی بحالی سے عوام کو حقوق ملے، اٹھارویں ترمیم کی صورت میں صوبوں کو یہ حقوق دیے گئے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری طریقہ اپنایا، شہید بھٹو نے 1973 کا آئین دیا، شہید محترمہ شہید نے آئین کی بحالی کے لیے 30 سال جدوجہد کی، اب مجھے آپ لوگوں کی آواز بن کر آگے بڑھنا ہے ۔