2022 میں سب سے زیادہ فنڈز پاکستان کو دئیے گئے ، ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)کی سال 2022 کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق 2022 میں پاکستان کو سب سے زیادہ فنڈنگ ​​دی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا میں 31.8 بلین ڈالر مالیت کے پروجیکٹ فنانسنگ فراہم کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کو سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان پہنچا، سیلاب کے باعث پاکستان میں فصلوں کی بڑی تباہی ہوئی، فصلوں کی تباہی سے پاکستان میں طلب اور رسد کا توازن بگڑ گیا جس سے مقامی سطح پر مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر پاکستان کو 5.5 ارب ڈالر کے منصوبے دیے ہیں، سال 2022 میں پاکستان کو 2.6 ارب ڈالر کے رعایتی قرضے دیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ عالمی مہنگائی کی وجہ ہے، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچنے کے لیے ماہرین کی ضرورت ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق 2022 میں پاکستان میں سیلاب سے 1730 افراد لقمہ اجل بن گئے.

سیلاب سے پاکستان میں 33 ملین افراد متاثر اور معیشت کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 16 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اس میں سے ڈیڑھ ارب ڈالر پاکستان کو فراہم کیے گئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca