160
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دنیا کے مختلف ممالک کی معیشت کا تجزیہ کرنے والی امریکی فرم Goldman Sachs نے پیش گوئی کی ہے کہ 2075 میں چین دنیا کی سب سے بڑی معیشت کا حامل ہو گا۔
گولڈمین سیکس کے مطابق 2075 میں چین 57 ٹریلین ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہوگا جب کہ ہندوستان کی معیشت 52.5 ٹریلین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہوگی۔گولڈمین سیکس نے کہا کہ امریکہ تیسرے نمبر پر ہوگا اور اس کی معیشت 51.5 ٹریلین ڈالر ہوگی۔
اس کے علاوہ انڈونیشیا چوتھے، نائیجیریا پانچویں اور پاکستان 12.3 ٹریلین ڈالر کے ساتھ دنیا کی چھٹی بڑی معیشت ہو گا۔