39 سال میں ایک پرچہ نہیں ہوا ایک سال میں کوٹ کچہری دیکھ لی، دہشتگرد بھی بن گیا،شاہ محمود

 

ایف آئی اے نے سائفر کیس میں شاہ محمود کو ہتھکڑیاں لگا کر اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں لایا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 40 سال سے سیاست میں ہوں، 39 سال میں ایک پرچہ نہیں ہوا ایک سال میں کوٹ کچہری دیکھ لی ،دہشت گرد بنا دیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں برف پگھلی ہے یا نہیں، جو بے گناہ ہے اسے رہا کیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شفاف انتخابات وقت کی ضرورت اور واحد حل ہیں۔ شفاف انتخابات نہ ہوئے تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا اور لوگوں کا موجودہ جمہوری نظام سے اعتماد اٹھ جائے گا۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے توہین عدالت کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا