اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ 48 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی 25 سے زائد گاڑیاں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں ،دشمن ایک دن یا ایک گھنٹہ بھی آرام نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں
اسرائیل نے زمینی حملہ کیا تو نیست و نابود کر دینگے: حماس
ابو عبیدہ نے اپنے آڈیو بیان میں کہا کہ غزہ میں 160 سے زائد اسرائیلی فوجی اہداف کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیا گیا اور گزشتہ 48 گھنٹوں میں 25 سے زائد اسرائیلی فوج کی گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج سے لڑائی نہ ہونے کے برابر ہے، حماس کے ساتھ لڑائی نے خطے کی طاقتور ترین فوج کو خوفزدہ اور پریشان کردیا ہے، اسرائیلی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے اور شدید زمینی جھڑپیں ہورہی ہیں۔
مزید پڑھیں
ہمارا دفاعی آپریشن جاری ،غزہ کو اسرائیلی فوج کا قبرستان بنا دینگے ، حماس
القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ ہمارے جنگجو زیر زمین، زمین پر اور ملبے کے نیچے حملے کرکے دشمن کو حیران کر رہے ہیں، ہمارے جنگجو دشمن کے ٹینک اور بلڈوزر تباہ کر رہے ہیں، اسرائیلی فوج نے صرف ایک مقصد حاصل کیا اور وہ قتل عام اور مظالم ہیں۔انہوں نے کہا کہ دشمن کو ایک دن یا ایک گھنٹے کے لیے بھی سکون نہیں ملے گا، دشمن کو اپنی جارحیت کی قیمت چکانا پڑے گی۔