164
اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کسی مہذب ملک میں جھوٹ بولنے پر نگران وزیراعلی اور آئی جی پنجاب کو جیل بھیج دیا جاتا۔
اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ کسی بھی مہذب ملک میں یہ دو بے شرم لوگ، نگران وزیراعلی اور آئی جی پنجاب جھوٹ بولنے پر جیل بھیجے جاتے۔ انہوں نے نہ صرف جھوٹ بولا بلکہ قوم کی توہین بھی کی۔
علی بلال کی موت تشدد سے نہیں ہوئی،عمران خان سیاست کریں جھوٹ نہ بولیں ، محسن نقوی
عمران خان نے مزید کہا کہ ایسا ہوتا ہے جب کسی ملک پر خطرناک لوگ قابض ہوتے ہیں تو وہ سب کو گونگا سمجھتے ہیں۔