چین میں انوکھی شادی،دولہا، دلہن کو سلامی کے بجائے ہرمہمان کو 2لاکھ روپے دئیے گئے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چین میں کچھ عرصہ قبل ہونے والی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ،عام طور پر شادی میں شرکت کرنے والے مہمان نئے شادی شدہ جوڑے کو مبارکباد کے طور پر پیسے دیتے ہیں۔لیکن چین میں ایک شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو جوڑے کی طرف سے 800 ڈالر (222،000 روپے سے زیادہ)دیے گئے۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک امیر گھرانے کے ایک جوڑے نے شاندار طریقے سے شادی کی۔شادی کی مہمان ڈانا وانگ نے چند ہفتے قبل انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی تھی۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے تمام مہمانوں کے سفری اخراجات دولہا اور دلہن ادا کرتے ہیں۔

مہمانوں کو ایک پرتعیش فائیو سٹار ہوٹل میں 5 دن رہنے کا موقع ملا اور وہاں سفر کرنے والوں کے لیے مہنگی ترین گاڑیوں اور ڈرائیوروں کا انتظام کیا گیا۔شادی کا مقام بھی پھولوں اور فانوسوں سے سجا ہوا دلکش تھا اور مہمانوں کو ایسا لگا جیسے وہ چین کے بجائے یورپ میں ہیں۔ویڈیو کے مطابق نوبیاہتا جوڑے نے تمام مہمانوں کو سرخ لفافے دیے اور ہر لفافے میں $800 تھا۔ڈانا وانگ نے کہا کہ روایتی چینی شادیوں میں مہمان دولہا اور دلہن کو پیسوں سے بھرے سرخ لفافے دیتے ہیں لیکن اس شادی میں اس کے برعکس ہوا ۔واضح رہے کہ Crazy Rich Asians کیون کوان نامی مصنف کے ناولوں کا ایک سلسلہ ہے جس پر فلم بھی بنائی گئی تھی۔ڈانا وانگ کی ویڈیو انسٹاگرام اور ایکس (ٹویٹر) پر وائرل ہو چکی ہے اور اسے صرف ایکس پر لاکھوں ویوز مل چکے ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca