پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں موٹر سائیکل والوں کیلئے ہیلمٹ پہنناضروری قراردیدیا گیا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی منظوری کے بعد پنجاب کے تمام اضلاع میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔۔

صوبائی حکومت کے مطابق ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل سواروں کے لیے کوئی رعایت نہیں، متعلقہ انتظامیہ ہیلمٹ پہننے پر پابندی کے نفاذ کے لیے اپنے اپنے اضلاع میں نوٹیفکیشن جاری کر رہی ہے۔
لاہور اور راولپنڈی میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے پیٹرول بھرنے پر پابندی اور پمپس پر حکم امتناعی آویزاں کردیا گیا، بغیر ہیلمٹ، بغیر پیٹرول کی زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور رفیعہ حیدر نے کہا ہے کہ سر کی چوٹ معمولی حادثے میں بھی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے، جان عزیز ہے تو قانون پر عمل کرنا ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com