ڈی چوک ہرصورت پہنچوچاہے دو دن لگ جائیں، عمران خان کی گنڈاپور کو ہدایت

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے علی امین گنڈا پور کو ہدایت کی ہے کہ ڈی چوک ہرصورت پہنچیں چاہے دو دن لگ جائیں
بانی چیئرمین کے ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں علی امین گنڈا پور کسی بھی صورت میں ڈی چوک پہنچیں گے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے احتجاجی حکمت عملی مکمل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی ہدایت پر شیخ وقاص اکرم اور دیگر حکام نے حکمت عملی کو حتمی شکل دی ہے اور بانی چیئرمین کا پیغام علی امین گنڈا پور تک پہنچا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے ارکان ڈی چوک میں ہونے والے احتجاج میں شرکت نہیں کریں گے جبکہ ڈی چوک میں احتجاج کی ذمہ داری راولپنڈی اسلام آباد کی تنظیم کی ہوگی، مقامی قیادت علی امین کے گنڈا پور کے پہنچنے تک احتجاج کریگی
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق کارکنوں کے لیے ماسک، نمک، پانی، کپڑے اور دیگر چیزوں کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ بیرسٹر گوہر اور شیخ وقاص اکرم اپنے حلقوں کے ایم این اے کے علاوہ تمام احتجاج کی نگرانی کریں گے۔.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca