برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیڈز کراؤن کورٹ نے بیوی کو زہر دینے والے شوہر اصغر شیخ کو والدین سمیت جیل کی سزا سنادی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں افراد کو گزشتہ سال ایک کمزور بالغ عنبرین فاطمہ شیخ کو جسمانی طور پر نقصان پہنچانے کی اجازت دینے کا قصوروار پایا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق عنبرین فاطمہ کو 2014 میں پاکستان سے شادی کے بعد برطانیہ لایا گیا تھا، جس کے خاندان کے کسی فرد نے عدالت میں گواہی نہیں دی تھی۔عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ عنبرین کو ایک ٹیوب کے ذریعے کھانا دیا جا رہا ہے اور اس کی حالت بہتر ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سماعت کے دوران جج نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گھر میں عنبرین کے ساتھ بدسلوکی کا سلسلہ کب شروع ہوا اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان عنبرین فاطمہ کے گھریلو معاملات سے نالاں تھے اور اسی بنا پر انہوں نے ایک صحت مند، خوش مزاج اور نوجوان خاتون کو موت کے دہانے پر پہنچا دیا۔اصغر کے بھائی ثقلین شیخ اور بہن شوتا کو بھی انصاف میں رکاوٹ ڈالنے پر معطل سزائیں سنائی گئیں۔عنبرین فاطمہ نے شادی کرنے اور برطانیہ جانے سے پہلے پاکستان میں بطور ٹیچر کام کیا۔