برطانیہ میں سعودی مشابہت پر چلنے والی مساجد نے رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کیا ہے جب کہ اہلسنت برطانیہ کے مرکزی گروپ نے منگل 12 مارچ سے رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
لندن کی مرکزی مسجد، اسلامک کلچرل سینٹر، ریجنٹس پارک اور یوکے اینڈ یورپ ہلال فورم نے پیر سے رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ترجمان صاحبزادہ مصباح الملک کا کہنا ہے کہ آج سے فورم سے منسلک مساجد میں نماز تراویح ادا کی جائے گی، پہلا روزہ 11 مارچ بروز پیر کو ہوگا۔
دوسری جانب مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ نے منگل 12 مارچ سے رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔مرکزی جماعت اہل سنت یو کے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ برطانیہ، یورپ اور کسی اسلامی ملک میں چاند نظر نہیں آیا۔ برطانیہ اور یورپ میں یکم رمضان المبارک 12 مارچ بروز منگل کو ہو گا۔