کینیڈا میں سکھوں کی ہندو مندروں میں توڑ پھوڑ،خالصتان کے پوسٹر لگا دیئے

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز ) کینیڈا کے برٹش کولمبیا میں سکھوں نے ہندو کمیونیٹی کی عبادت گاہ میں توڑ پھوڑ کرکے خالصتان ریفرنڈم کے پوسٹرز کو مندر کے مرکزی دروازے پر چسپاں کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مندر کے دروازے پر چسپاں کیے جانے والے پوسٹر میں لکھا تھا کہ کینیڈا 18 جون کے قتل میں بھارت کے کردار کی تحقیقات کر رہا ہے۔مندر کے دروازے پر لگے پوسٹر پر ہردیپ سنگھ ننجر کی تصویر بھی تھی۔

ہردیپ سنگھ نجار کینیڈا کے علاقے سرے میں گرو نانک سکھ گوردوارہ کے سربراہ تھے۔انہیں 18 جون کی شام گرودوارے کے احاطے میں دو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا، وہ علیحدگی پسند تنظیم خالصتان ٹائیگر فورس(کے ٹی ایف)کے سربراہ تھے۔واضح رہے کہ رواں سال کینیڈا میں مندر میں توڑ پھوڑ کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔31جنوری کو کینیڈا کے برامپٹن میں مشہور مندر میں توڑ پھوڑ کی گئی ساتھ ہی بھارت مخالف چاکنگ کی، جس پر بھارت میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔برامپٹن کے میئر پیٹرک بران نے مندر کی دیواروں پر بھارت کی جانب نفرت سے بھرے پیغامات لکھنے کے واقعے کی مذمت کی تھی۔اپریل میں کینیڈا کے اونٹاریو میں ایک اور مندر میں بھارت مخالف چاکنگ کے ساتھ توڑ پھوڑ کی گئی۔ونڈسر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی، جس میں دو مشتبہ افراد کو مندر کی دیواروں پر پینٹنگ اسپرے کرتے دکھایا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔