مزید حملوں کی صورت میں ایران کو سنگین نتائج بھگتنا ہونگے،امریکہ کی دھمکی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اسرائیل اور امریکی حکام پر مزید حملوں کی صورت میں سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے امریکی مندوب نے کہا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل اور امریکی حکام پر مزید حملہ کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔امریکی مندوب لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ ہم اپنے دفاع میں کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کریں گے، کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔

لنڈا تھامس نے کہا کہ امریکا مزید کشیدگی نہیں دیکھنا چاہتا، ایران اور اسرائیل کے درمیان براہ راست حملے ختم ہونے چاہئیں۔اس موقع پر ایرانی مندوب نے کہا کہ ایران اسرائیلی حملے کا اپنے منتخب وقت پر جواب دینے کا حق رکھتا ہے، امریکی حکومت اسرائیلی جارحیت میں شریک ہے اور اس کے نتائج بھگتیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com