عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پی ٹی آئی نے پارٹی چلانے کیلئے کمیٹی بنادی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی امور چلانے کے لیے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین کی گرفتاری کی صورت میں 6 رکنی ہنگامی کمیٹی پارٹی کے معاملات دیکھے گی، مذکورہ کمیٹی عمران خان نے قائم کی ہے۔

کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، سینیٹر سیف اللہ خان نیازی، سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر اعجاز چوہدری، مراد سعید اور علی امین گنڈا پور شامل ہیں۔
قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں دوسری اور تیسری قیادت کا پلان تیار ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر زہریلی گیس کے گولے پھینکے گئے، وارنٹ گرفتاری پر پتہ بنی گالہ تھا اور انہیں گرفتار کرنے لاہور پہنچے۔ 25 مئی سے ظلم و بربریت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہے، ظلم و بربریت کا یہ نظام رکنے کا نام نہیں لے رہا۔
شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملکی املاک کو لوٹنے والوں کا احتساب ہوگا، قوم کو اپنے روشن مستقبل کے لیے باہر نکلنا ہوگا اور عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں دوسری اور تیسری قیادت کے لیے پلان تیار کر لیا ہے، ایسی صورت میں ساری صورتحال آپ کے سامنے آجائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca