موسم سرما ایک بار پھر لوٹ آیا ہے، پنجاب کے مختلف شہروں بشمول صوبائی دارالحکومت لاہور، خوشاب، حافظ آباد، جہلم میں بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے.
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور اس کے گردونواح میں شدید بارش ہوئی، وادی لیپا، بالائی نیلم میں بھی بادل گرے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا.
وادی نیلم میں پہاڑوں پر کل سے برف باری جاری ہے ، بارش اور برف باری کی وجہ سے سردی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے، وادی میں صبح سے ہی شدید بارش جاری ہے.
انتظامیہ نے سیاحوں کو لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، محکمہ موسمیات نے کل شام تک پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے
محکمہ موسمیات نے مری گلیات، راولپنڈی، چکوال، گجرات اور سیالکوٹ میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی بارش اور برف باری متوقع ہے.
64