ایمو ویڈیو اور ایمو ایڈیٹ نامی ٹولز کا اعلان میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے کیا تھا۔یہ دونوں ٹولز فیس بک اور انسٹاگرام پر صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔کمپنی کی جانب سے بعد میں ایک بیان میں کہا گیا کہ ایمو ویڈیو سے ٹیکسٹ ٹو ویڈیو بنانا بہت آسان ہو جائے گا۔بیان کے مطابق یہ ٹول ایمو ماڈل پر مبنی ہے جس کی مدد سے صارفین متن، تصاویر یا دونوں کے ذریعے اپنی پسند کا مواد تیار کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں
فیس بک اور انسٹاگرام کا یورپ میں اشتہارات سے پاک سبسکرپشن پروگرام کا آغاز
کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ ٹول 2 طریقوں سے کام کرے گا، ایک طریقہ یہ ہوگا کہ ٹیکسٹ کو پروموٹ کرکے تصاویر بنائی جائیں گی اور پھر ان تصاویر اور ٹیکسٹ سے ویڈیو بنائی جائے گی۔ایک اور ٹول ایمو ایڈیٹ کو فوٹو ایڈیٹنگ کے لیے استعمال کیا جائے گا جس کے ذریعے بیک گراؤنڈ، رنگ اور دیگر چیزوں کو ہٹانا یا شامل کرنا ممکن ہوگا۔