251
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل خان سے طلاق کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔راکھی ساونت نے میڈیا سے گفتگو میں اپنی خوشی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ میری طلاق ہو رہی ہے اور اب ہم آزاد ہیں
، اب وہ جس کے ساتھ شادی کرنا چا ہتا ہے اسے کرنے دیں۔راکھی ساونت نے کہا کہ آج میں فجر کی نماز پڑھ رہی تھی اور میں نے سوچا کہ عادل کو معاف کردوں کیونکہ رمضان کا مطلب ہے لوگوں کو معاف کرنا۔
راکھی ساونت نے کہا کہ میں عادل کو دل سے معاف نہیں کر سکتی لیکن میری دعا ہے کہ اسے عدالت سے ضمانت مل جائے، میں عادل کے لیے اچھی بیوی بنی لیکن اس نے میری زندگی برباد کر دی،
راکھی ساونت کے شوہر عادل کے خلاف ایرانی خاتون نے ریپ کا مقدمہ درج کرا دیا
مجھے اس سے اتنا پیار نہیں کرنا چاہیے تھا۔ .راکھی ساونت نے کہا کہ عادل پر لگائے گئے الزامات سنگین ہیں لیکن میں انہیں یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ اگر اسے ضمانت مل جاتی ہے تو وہ میری طرح کسی اور کی زندگی برباد نہ کرے بلکہ خود کو بدلنے کی کوشش کرے
اب اسلام نہیں چھوڑ سکتی،نوجوان لڑکیاں اورلڑکے نماز، تہجد پڑھا کریں ، راکھی ساونت
واضح رہے کہ راکھی ساونت نے 2023 کے آغاز میں عادل خان سے شادی کی تھی اور اداکارہ نے اسلام قبول کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔