اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فرانس کے سرکاری اسکولوں میں مسلمان طلبہ کے عبایا پہننے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
فرانسیسی وزیر تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں مسلم لڑکیوں کے عبایہ پہننے پر پابندی کا اعلان کیا ہے کیونکہ یہ لباس تعلیم کے حوالے سے فرانس کے سخت سیکولر قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر تعلیم گیبریل اتل نے کہا کہ اب اسکولوں میں عبایا پہننا ممکن نہیں رہے گا اور وہ 4 ستمبر سے ملک بھر میں کلاسوں کی واپسی سے قبل اسکول کے پرنسپلز کو "واضح قومی اصول” دیں گے۔
واضح رہے کہ فرانس نے 19ویں صدی کے قوانین کے بعد سے سرکاری اسکولوں میں مذہبی علامتوں پر سختی سے پابندی عائد کر رکھی ہے۔ یہ سرکاری اداروں میں تعلیم سے روایتی کیتھولک اثر و رسوخ کو ختم کرنے اور بڑھتی ہوئی مسلم اقلیت سے نمٹنے کے لیے انہی ہدایات کو بحال کر رہا ہے۔ فرانس نے 2004 میں سکولوں میں حجاب پر پابندی لگا دی تھی اور 2010 میں عوام کے سامنے پورے چہرے کے نقاب پر پابندی لگا دی تھی، جس سے اس کی 50 لاکھ مسلم کمیونٹی میں سے بہت سے لوگ ناراض تھے۔