164
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یونان میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 10 افراد ہلاک اور 4 لاپتہ ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وسطی یونان میں ایک گھنٹے کے دوران تقریباً 800 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث وسطی یونان میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور دیہات زیر آب آگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی جس سے مکانات، سڑکیں اور پل بہہ گئے جب کہ فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔سب کچھ بہہ جانے کی وجہ سے پالاماس اور کارڈیسا کے دیہات میں کھانے پینے کی چیزیں بھی ختم ہو گئی ہیں۔ یونان میں بارش اور سیلاب سے ہونے والی تباہی پر وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یونان قدرتی آفت سے لڑ رہا ہے۔