اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )برطانیہ کے شہزادے ہیری کی سوانح عمری ’سپیئر کو‘ فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا جو برطانیہ کی سب سے تیزی سے فروخت ہونے والی نان فکشن کتاب بن گئی ۔ شہزادہ ہیری کی سوانح عمری ’سپیئر‘ 10 جنوری کو برطانیہ بھر میں فروخت کے لیے پیش کی گئی، اسے خریدنے کے لیے دکانوں کے باہر خریداروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں
شہزادہ ہیر ی کا افغانستان میں 25 افرادمارنے کا انکشاف
پبلشر کے مطابق اشاعت کے پہلے دن ہارڈ بک، ای بک، آڈیو سمیت 4 لاکھ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں، جبکہ کتاب پہلے ہی آن لائن بیسٹ سیلر قرار دی جا چکی ہے۔ شہزادہ ہیری کی 410 صفحات پر مشتمل سوانح عمری ‘اسپیئر جو دنیا کی 16 زبانوں میں شائع کی جائے گی، ہیری کے شاہی خاندان کے اندر تنازعات کے علاوہ دیگر چیزوں کے بارے میں بھی کئی انکشافات کیے گئے ہیں۔