161
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت میں ریلوے پولیس اہلکار نے چلتی ٹرین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے قریب پالگھر ریلوے اسٹیشن پر پولیس افسر نے اپنے ساتھیوں اور مسافروں پر فائرنگ کردی، واقعے میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے اے ایس آئی ٹیکا رام سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
یہ بھی پڑھیں
بھارتی فوجی افسر نے بیوی کو قتل کر کے خود کشی کیوں کی ؟
جے پور ممبئی ٹرین میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے کانسٹیبل نے فائرنگ کردی، مرنے والوں میں تین مسافر بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار نے اپنی AKM (جدید AK-47) سے 12 راؤنڈ فائر کیے، ٹرین میں تین الگ الگ مقامات پر فائرنگ کی۔بھار تی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ریلوے پروٹیکشن فورس کے کانسٹیبل چیتن کو بوری ویلی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔