اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) معروف پاکستانی اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ ہندوستان میں ان کا موازنہ ورسٹائل اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ایشوریہ رائے سے کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ میرا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب میں ہندوستان گئی تو وہاں میری خوبصورتی کو بہت سراہا گیا اور میرا موازنہ بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ایشوریہ رائے سے کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میری فلم سمرن حال ہی میں بھارت میں ریلیز ہوئی ہے اور ناظرین اسے پسند کریں گے۔
دوسری جانب میرا کے خود اعتمادی اور ہندوستانی اداکاراؤں سے موازنہ کے بارے میں ان کے خیالات نے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھیڑ دی ہے جہاں شائقین اور ناقدین دونوں اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں، کچھ مداحوں نے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی ہے جبکہ دوسروں نے ان کی خود تعریف پر تنقید کی ہے۔.
106