عیسیٰ خیل کی یوسی کھگانوالہ میں چوروں کا راج ،شہری لٹنے لگے 

 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عیسیٰ خیل کی یونین کونسل کھگانوالہ میں نا معلوم خواتین نے گھر میں گھس کر گھر میں موجود ا کیلے نوجوان کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی   ۔

تفصیلات کے مطابق عیسی خیل کے علاقے یونین   کونسل کھگانوالہ میں  چوروں نے  انت مچار رکھی ہے  پولیس ملزمان کو پکڑنے میں مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے اور اب چوریوں کا سلسلہ شہر تک پھیل گیا۔ گزشتہ روز کونسل کھنگا نوالہ میں خواتین نے گھر میں گھس کر نوجوان کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر نقدی اور زیورات لوٹ لئے  پچھلے ایک ہفتہ سے چوری کی وارداتوں میں تیزی آگئی ہے ۔

آئے روز چور گھروں میں داخل ہو کر  لوٹ مار کرتے ہیں گزشتہ روز تین خواتین نے ایک گھر میں داخل ہوئیں اور نوجوان کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر  پھر اس کو نشہ آور چیز کا سپرے کر کے اسے رسیوں سے باندھ دیا اور گھر سے نقدی اور طلائی زیورات چوری کر کے لے گئیں۔ علاقے میں گزشتہ کچھ عرصہ سے چور بے لگام ہوچکے ہیں اور یوں لگ رہا ہے کہ پولیس کی سرپرستی میں یہ سب کچھ کیا جارہا ہے کیونکہ تاحال نہ تو کوئی ملزم پکڑا جاسکا ہے اور نہ ہی کوئی برآمدگی کی جا سکی ہے ۔

 

شہریوں کا کہنا ہے کہ حالیہ چوریوں کا سلسلہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے شہریوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو ہم سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com