106
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل میں سکیورٹی چیف کو عہدے سے ہٹائے جانے اور غزہ میں جنگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد ہزاروں افراد ا کا احتجاجی مظاہرہ ۔
ہفتے کی رات تل ابیب میں اسرائیلی وزارت دفاع کے دفتر کے باہر ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے نیتن یاہو حکومت کے اسرائیلی سکیورٹی ایجنسی شن بیٹ کے سربراہ کو ہٹانے اور یرغمالیوں کی واپسی کے بجائے غزہ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے فیصلوں کے خلاف احتجاج کیا۔واضح رہے کہ نیتن یاہو نے چند روز قبل شن بیٹ کے سربراہ رونن بار کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا لیکن بعد میں اسرائیلی سپریم کورٹ نے نیتن یاہو حکومت کے فیصلے کو معطل کر دیا۔دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 32 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔