کراچی شہر میں سمندری طوفان کے اثرات نظر آنے لگے،کئی علاقوں میں بارش

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)کراچی شہر میں سمندری طوفان کے اثرات نظر آنے لگے، کئی علاقوں میں صبح سویرے تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش شروع ہوگئی
کراچی کے علاقے صدر، کلفٹن، کالا پل، محمود آباد، شارع فیصل سمیت کئی علاقوں میں بادل برسے، انتظامیہ نے بارش کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں۔
طوفان کے پیش نظر حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آج اور کل سمندر میں نہ جائیں، ہاکس بے میں پانی سڑکوں تک پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان اسنا کا چھٹا الرٹ جاری کردیا، طوفان کراچی سے 120 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔
طوفان گوادر سے 250 کلومیٹر مشرق اور ٹھٹھہ سے 440 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے، طوفان کا فاصلہ ٹھٹھہ سے 180 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے، جس کے باعث ٹھٹھہ، حیدرآباد، بدین اور عمرکوٹ میں بارش کا امکان ہے۔
طوفان سے متاثرہ علاقوں میں 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے ماہی گیروں کو کل تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca