231
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس نے ایک پولیس اسٹیشن پر مسلح دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔
لکی مروت کے ایک تھانے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قبائلی عمائدین نے بھی ہتھیار اٹھا لیے اور بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کی مدد کے لیے باہر نکل آئے۔ انہوں نے پولیس فورس کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
اس موقع پر عمائدین نے دہشت گردوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جہاد کا اعلان کرتے ہیں، ہمارے علاقے میں مت آئیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 7 فروری کو لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی میں 12 دہشت گرد مارے گئے تھے۔