137
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مالاکنڈ میں رشتے کے تنازع پر گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک ہی گھر کے 9 افراد کو قتل کردیا گیا۔
مالاکنڈ کے نواحی علاقے بگدرہ خار میں مبینہ رشتے کے تنازع پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین، 2 بچے اور 3 مرد شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لیویز ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا۔
اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمد خان کے مطابق واقعہ رشتے کے تنازع کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے، مالاکنڈ لیویز نے تفتیش شروع کر دی ہے اور بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔