اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز) پاکستان کے بیشتر شہروں میں دھند کی وجہ سے مختلف مقامات پر موٹر ویز بند کر دی گئی
ہیں۔.موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق پشاور سے ر شکئی تک موٹروے M1 جبکہ لاہور سے حران مینار تک موٹر وے M2 دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔.
لاہور سے جڑانوالہ تک M3 موٹروے بند ہے، اور قومی شاہراہوں پر انتہائی کم مرئیت کی وجہ سے ڈرائیوروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔.
موٹروے پولیس کے ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دن کی روشنی کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ سفر کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور کسی بھی غیر متوقع حالات سے بچنے کے لیے سامنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔.
سید عمران احمد نے مزید کہا کہ شہری معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔.