اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں پیر کو 5 فوجی جوان شہید اور 4 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران پاک فوج کے دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فوج کے دستوں نے دہشت گردوں کو موثر انداز میں کارروائی کرنے کے بعد مار گرایا اور ان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔ دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے۔
فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے فوجیو ں نے جام شہادت نوش کیا فوجیوں میں کیپٹن عبدالولی (26 سال، ساکن وانا/جنوبی وزیرستان)، نائب صوبیدار نواز (45 سال، ایبٹ آباد کا رہائشی)، حوالدار غلام علی (34 سال، ساکن ایبٹ آباد) سال، سرگودھا کا رہائشی، لانس نائیک الیاس (33 سال، میانوالی کا رہائشی) اور سپاہی ظفر اللہ (29 سال، میانوالی کا رہائشی) شامل ہیں
بعد ازاں علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ‘پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔