اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )رواں مالی سال کے دوران ملک میں گدھوں کی تعداد 58 لاکھ ہو گئی ہے مالی سال 2022-23 کے لیے جاری کیے گئے اقتصادی سروے میں کہا گیا ہے کہ سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں 1 لاکھ کا اضافہ ہوا، جس سے گدھوں کی کل تعداد 58 لاکھ ہو گئی۔اقتصادی سروے کے مطابق سال کے دوران مویشیوں کی تعداد میں بھی 21 لاکھ کا اضافہ ہوا۔
اقتصادی سروے،برآمدات میں 12.1فیصد کمی،جی ڈی پی کی شرح نمو 0.29 فیصد رہی،اسحاق ڈار
گزشتہ سال مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 34 لاکھ تھی جو 21 لاکھ اضافے کے بعد 5 کروڑ 55 لاکھ ہوگئی۔
اکنامک سروے کے مطابق سال بھر کے دوران بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ جبکہ بھیڑوں کی تعداد میں 40 لاکھ کا اضافہ ہوا۔
سروے کے مطابق مالی سال 2022-23 میں اونٹوں، خچروں اور گھوڑوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہو سکا۔