اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)لاہور کی احتساب عدالت نے نواز شریف کی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔
تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا عمل قانون کے مطابق نہیں، ریکارڈ بتاتا ہے کہ نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، عدالت کا 3 بار منتخب ہونے والے وزیراعظم کو بری کرنے کا حکم سابق حکومت نے نواز شریف کا مستقبل تباہ کرنے کے لیے نیب کو ریفرنس بنانے پر مجبور کیا۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی معاون نے کہا کہ نواز شریف کو وہی ریلیف ملنا چاہیے جو مرکزی ملزم کو دیا گیا، اشتہاری بھی مرکزی ملزم کے ساتھ اسی سزا یا ریلیف کا مستحق ہے، عدالتی فیصلے کی روشنی میں سپریم کورٹ سے نواز شریف کو بھی یہی ریلیف ملنا چاہیے۔
تفصیلی فیصلے کے مطابق نیب اور ریونیو بورڈ کو نواز شریف اور ان کی جائیدادوں میں شیئر ہولڈرز کی جائیدادیں منجمد کرنے کا حکم ہے۔
عدالتی معاون کے مطابق نواز شریف کو نا اہل قرار دینے کے لیے مکمل طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا، نواز شریف کی جائیدادوں کے شیئر ہولڈرز نے جائیدادیں منجمد کرنے کے خلاف اعتراضات دائر کیے تھے۔