117
ارد وورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں کوئی نہ ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ووٹ صرف چیئرمین عمران خان کا ہے۔اسد عمر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ جانتے ہیں ووٹ صرف عمران خان کا ہے، وہ ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جب بھٹو مشکل میں تھا تو باقی رہنما کہاں گئے؟ پارٹی میں کوئی نہیں بچا، 2002 میں جب مسلم لیگ ق بنی تو سارے ن لیگی اس میں تھے لاہور جا کر عمران خان سے ملاقات کے سوال پر اسد عمر نے جواب دیا کہ ہاں ان سے ملاقات ممکن ہے۔
مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق سوال کے جواب میں اسد عمر مسکرائے۔
پی ٹی آئی رہنما ئوں کی پریس کانفرنسوں میں ایک ہی سکرپٹ ہونے کے سوال پر اسد عمر نے کہا کہ آپ میرے بارے میں ایسی باتیں نہیں کہہ سکتے، میری پریس کانفرنس مختلف تھی، آپ جتنی بار چاہیںپوچھ لیں، میں ابھی تک پارٹی میں ہوں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ جلسوں اور ٹی وی پروگرام میں فیصلہ نہیں ہونا چاہیے کہ کس سیاستدان نے درست کیا یا غلط، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ سیاسی مخالف کو انتقام کا نشانہ بنایا جائے، ایسا نہیں ہو سکتا کیونکہ ہمارے ہاں جمہوریت ہے۔