108
موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور سے کوٹ مومن تک M2، فیض پور سے راجانہ تک موٹروے M3 ٹریفک کے لیے بند ہے.
موٹر وے M4 شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں تک بند ہے، شیر شاہ سے روہری تک موٹروے M5 گاڑیوں کے لیے ممنوع ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند ہے.
موٹر وے پولیس کے ترجمان نے کہا کہ مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہیے، گاڑی چلاتے ہوئے اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنا چاہیے اور فوگ لائٹس کے استعمال کو یقینی بنانا چاہیے.