راولپنڈی میں آئن لائن ایپ سے قرض نے شہری کی جان لے لی

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)راولپنڈی کے رہائشی 42 سالہ محمد مسعود نے بچوں کی فیس اور گھر کا کرایہ ادا کرنے کے لیے 13 ہزار روپےآن لائن ایپ سے قرض لیا تھا جو سود کے ساتھ ادا نہ کر پانے پر اس نے دوسری ایپ سے دوبارہ قرض لیا۔ قرض خواہوں کی دھمکیوں سے تنگ آکر 2 بچوں کے باپ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔

آن لائن لون ایپس

آن لائن ایپ سے قرض لے کر خودکشی کرنے والے محمد مسعود کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر کی 6 ماہ قبل نوکری چلی گئی، بچوں کی فیس اور گھر کا کرایہ ادا کرنے کے لیے سوشل میڈیا ایزی لون  ایپ سے 13000 روپے ادھار لیے، جو کچھ دنوں کے بعد سود کے ساتھ ایک لاکھ روپے تک پہنچ گئے۔

مقتول محمد مسعود کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ شوہر نے قرض کی ادائیگی کے لیے ایک اور ایپ سے مزید قرضہ لیا جو چند ہفتوں کے بعد 20 لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔ وہ  دھمکیاں دیتے تھے جس پر شوہر نے خودکشی کرلی۔

محمد مسعود کے دو بچے ہیں جو اپنے والد کی جدائی کے بعد بے گھر ہو گئے ہیں۔ مسعود کے بھائی نے بتایا کہ اس نے ریس کورس تھانے میں خودکشی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔ .

مقتول کی اہلیہ نے سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے مجبور لوگوں کو فوری قرضے دینے والی ایپس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، مسعود کے اہل خانہ قرض ایپ مالکان کے خلاف پولیس کو درخواست دے رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com